خرطوم، 28 اپریل (یو این آئی) سوڈان کی راجدھانی خرطوم کے شمال میں واقع ام درمان میں نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز ( آرایس ایف) نے کم از کم 31 شہریوں کو ہلاک کر دیا۔
رضا کار گروپوں نے اتوار کو
یہ اطلاع دی۔
رضا کار گروپ سوڈانی ڈاکٹر ز نیٹ ورک نے ایک بیان میں کہا ” آرایس ایف فورسز نے ایک ہولناک قتل عام کا ارتکاب کیا ہے اور الصلاح علاقے میں 31 افراد کو قتل کیا ہے، جن میں چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔