نئی دہلی ، 6 اپریل ( یواین آئی ) مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے بدعنوانی کے معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) جانچ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ مہاراشٹر حکومت نے بھی اس معاملے میں بامبے ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا ہے۔ یہ معلومات ریاستی حکومت کے وکیل سچن پاٹل نے منگل کے
روز دی ۔ انہوں نے کہا ’’ ہم نے بامبے ہائی کورٹ کے کل کے حکم کے خلاف ریاستی حکومت کی جانب سے اپیل دائر کی ہے ‘‘ ۔ بامبے ہائی کورٹ نے مسٹر دیشمکھ کے خلاف ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کے بدعنوانی کے الزامات کی سی بی آئی جانچ کا حکم دیا ہے۔
مہاراشٹر حکومت کی عرضی میں پرم بیر سنگھ کو فریق بنایا گیا ہے۔