the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 4 اپریل (یو این آئی) اتر پردیش میں 12ویں جماعت کے امتحان میں انگریزی کا پیپر لیک ہونے کا معاملہ پیر کو لوک سبھا میں اٹھا اور اس طرح کے واقعات کو ختم کرنے اور اس طرح کے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے دانش علی نے وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھایا اور کہا کہ اس طرح کے واقعات سے اتر پردیش کے طلباء میں کافی مایوسی پھیل رہی ہے۔ مسابقتی امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ اور نوجوانوں کے سامنے بار بار



پیپر لیک ہونے کے واقعات کی وجہ سے ریاست میں بحران پیدا ہوگیا ہے اور نوجوان کافی مایوس ہیں لیکن ریاستی حکومت اس معاملے پر خاموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران مختلف امتحانات کے 18 پرچے لیک ہوئے ہیں لیکن ریاستی حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ پیپر لیک مافیا لگاتار پیپر لیک کر رہا ہے اور لوگوں کو لوٹ رہا ہے لیکن حکومت ان مافیا کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے جس کی وجہ سے پیپر لیک ہونے کے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.