میکسیکو سٹی،14اکتوبر(رائٹر)جنوبی میکسیکو میں کل 5.4شدت والے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے لیکن کسی طرح کے نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی ہے۔
امریکہ کے
جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کا مرکز میکسیکو کے جنوب-مشرق میں اوکساکا صوبہ کے ساحل پر 59.5کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔
ان جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔