کلکتہ30دسمبر(یو این آئی)سو سے زاید ہندو پجاریوں نے آج شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف گاندھی مورتی کے قریب احتجاج کیا۔
”پچھم بنگا سناتن برہمن ٹرسٹ“کے زیراہتمام سو کے قریب پوجاریوں نے آج میوروڈ میں
واقع گاندھی مورتی کے قریب شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ امن وامان کا قیام ہماری ترجیحات میں ہونا چاہیے۔
پوجاریوں نے کہا کہ نئے قانون کی وجہ سے ملک خلفشارکا شکار ہوجائے گا۔