نئی دہلی 17 اگست (یواین آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے عالمی شہرت یافتہ کلاسیکی گلوکار پنڈت جسراج کے انتقال پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے ثقافتی دنیا کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے اور اس میں ایک خلاء آگیا
ہے۔
مسٹر مودی نے ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا،’’پنڈت جسراج جی کے انتقال سے ہندوستانی ثقافتی دنیا کو ایک ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔
وہ نہ صرف ایک شاندار اور عمدہ گلوکار تھے بلکہ انہوں نے کئی گلوکاروں کے غیرمعمولی گرو کے طور پر بھی اپنی شناخت بنائی۔