فلسطین/29جنوری(ایجنسی) فلسطینی وزیر اعظم نے اپنا استعفیٰ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو پیش کر دیا ہے۔ اس کا مقصد حماس کے ساتھ جاری تنازعے کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق صدر محمود عباس نے وزیر اعظم
rgb(34, 34, 34);">Rami Hamdallah رامی حمداللہ کے استعفے کو فوری طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔ رامی حمداللہ نے تاہم یہ پیشکش کی ہے جب تک نئی حکومت نہیں بنتی ان کی حکومت کام کرتی رہے گی۔ عباس کی الفتح تحریک نے قبل ازیں حمداللہ کی حکومت کو ختم کر کے الفتح کی نگرانی میں نئی حکومت قائم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔