ماسکو/12فروری(ایجنسی) فلسطینی صدر محمود عباس آج روسی دارالحکومت ماسکو پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوٹن سے ان کی ملاقات کے دوران مشرق وسطی میں قیام امن کا موضوع زیر بحث آئے گا۔ ماسکو حکومت چاہتی ہے
کہ فلسطین اور اسرائیل کسی امن معاہدے پر پہنچنے کے لیے مذاکرات شروع کریں۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران روس بین الاقوامی تنازعات میں بطور ثالث اپنی اہیمت بڑھانے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔ اس سے قبل محمود عباس نے بھی اس امید کا اظہار کیا تھا کہ روس مشرق وسطی تنازعے میں ایک فعال کردار ادا کر سکتا ہے۔