: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
بیت المقدس/17مئی(ایجنسی) فلسطینی حکومت نے آسٹریا، جمہوریہ چیک، رومانیہ اورہنگری سے اپنے سفیر واپس بلا لیے، چاروں یوروپی ملکوں نے امریکی سفارتخانے کی منتقلی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی فلسطین کے معاملہ پر
ترک صدر رجب طیب اردگان سے بات چیت ہوئی ہے جس کے دوران دونوں سربراہان نے اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینیوں کے جانی نقصان کی مذمت کی اور غزہ میں تشدد روکنے کا مطالبہ کیا۔
رجب طیب اردگان نے عالمی برادری کی خاموشی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ یونہی خاموش رہے تو عالمی افراتفری میں ڈاکے شروع ہو جائیں گے۔