چنئی،23 اپریل (یواین آئی) تمل ناڈو کے وزیراعلی ای پلانی سوامی نے جمعہ کو وزیراعظم نریندرمودی سے اگلے 10 دنوں کےلئے کورونا ویکسین کا اسٹاک یقینی کرنے کےلئے کووڈ ٹیکوں کی 20 لاکھ خوراک کی سپلائی کرنے اور یہاں چینگل پٹو میں انٹیگریٹیڈ ویکسین کامپلکس کو شروع کرنے کی اپیل کی۔
مسٹر پلانی سوامی نے ایک نیم سرکاری خط
میں مسٹر مودی سے کہا کہ کورونا وائرس انفیکشن میں تیزی سے اضافے کے دوران اب تک 47.31 لاکھ ویکسین لگائی گئ ہیں اور ہر روز کم از کم دو لاکھ ٹیکے لگانا جاری رکھے جانے کی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں ڈیکہ کاری کی رفتار میں تیزی آئی ہے اور انہوں نے وزیراعظم سے اگلے دس دنوں کےلئے تقریباً 20 لاکھ ٹیکوں کی سپلائی کرنے کی اپیل کی۔