اسلام آباد، 17 جنوری :- پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہندوستان کے ساتھ جنگ کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو اس سے بچنا چاہئے۔
مسٹر خاقان نے ایک پرائیویٹ
ٹی وی چینل سے انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کل کہا کہ پاکستان کبھی بھی یکطرفہ کارروائی میں شامل نہیں رہا ہے۔
وہ ہمیشہ بات چیت کے لئے تیار ہے لیکن جموں کشمیر کے مسئلے پر سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔