اسلام آباد،8 دسمبر :- پاکستانی پارلیمنٹ نے امریکا کی جانب سے اپنا اسرائیلی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے خلاف قراداد مذمت منظور کرتے ہوئے امریکا کے اس اقدام کو امت مسلمہ پر حملہ قرار دیا اورواشنگٹن سے کہا کہ وہ اپنا فیصلہ فوری واپس لے۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر
برائے کشمیر امور اور گلگت بلتستان برجیس طاہر نے قرارداد پڑھتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ تنازعات اور جنگ میں گھرا ہوا ہے، یہ فیصلہ امت مسلمہ پر براہ راست حملہ ہے۔
قرارداد میں امریکا کے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔