اسلام آباد ، 20 اپریل (یو این آئی) پاکستان نے جمعرات کو تصدیق کی کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری چار اور پانچ مئی کو گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرنے ہندوستان جائیں گے۔
پاکستان کی
وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج یہاں با قاعدہ بریفنگ میں اس بات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ مسٹر زرداری ایس سی او کے صدر ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی دعوت پر ایس سی او وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس
میں شرکت کے لیے گوا جائیں گے۔