the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
اسلام آباد، 14 اپریل (یو این آئی/شنہوا) پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعاون اور تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا، یہ 20 کروڑ پاکستانیوں کی آواز ہے۔
اس ہفتے کے شروع میں اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے انچارج ڈی افیئرز پانگ چنشو سے ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین دوستی منفرد، غیر متزلزل ہے اور اس کی جڑیں دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں گہری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کو اندرونی، بیرونی مشکلات یا بڑے چیلنجز



کا سامنا ہوا چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔ پاکستان چین کو اپنا سب سے مضبوط دوست اور قریبی اتحادی سمجھتا ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ ہر پاکستانی حکومت چین کے ساتھ دوستی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور دنیا میں کوئی بھی اس دوستی کو کمزور نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاک۔چین تعلقات میں بہت پیش رفت ہوئی ہے اور سیاسی، اقتصادی، سفارتی اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون مضبوط ہوا ہے جس سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تعمیر میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.