اسلام آباد، 2فروری :- پاکستان نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ فوجی مدد پر روک لگانے کے باوجود اس کے (امریکہ کے) ساتھ مثبت رشتے جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے سرحد پر حملوں میں شامل دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی نہیں
کرنے کے امریکی الزامات کو بھی صاف طورپر مسترد کردیا۔
مسٹر خان نے نیویارک میں واقع بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کو دےئے انٹرویو میں کہاکہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے تعلق سے پوری طرح پرعزم ہے اور کسی بھی دہشت گرد گروپ کو محفوظ پناہ گاہ مہیا نہیں کرائی گئی ہے ۔