اسلام آباد، 4 اگست :- پاکستان کی وزارت خارجہ نے میانمار میں رہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے واقعات میں اموات کی تعداد بڑھنے اور بڑی تعداد میں لوگوں کے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہونے کی خبروں پر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے میانمار کی حکومت سے اس معاملے میں فوری کارروائی کرنے اور تشدد کے شکار روہنگيا مسلمانوں کی سلامتی یقینی بنانے پر زور دیاہے ۔
روزنامہ 'دی ایکسپریس ٹرائبون' کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گيا ہے کہ "اگر ان
خبروں کی تصدیق ہوجاتی ہے، تو یہ عین عید الاضحی کے موقع پر سخت تشویش اور تکلیف کا باعث ہيں"۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزیں (یو این ایچ سی آر) کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں میانمار میں ظلم و تشدد کا شکار ہونے والے 27 ہزار روہنگیا مسلمان بے گھر ہوئے ہيں، جہاں بنگلہ دیش کی سرحد پر ندی کے ساحل میں سیکڑوں افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہيں، جو میانمار سے بنگلہ دیش منتقل ہونے کی کوشش میں ندی کو پار کرتے ہوئے گزشتہ جمعہ کو غرقاب ہوگئے تھے۔