اسلام آباد،3 جولائی (ژنہوا) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شیخوپورہ کے قریب عقیدت مندوں سے بھری ایک وین اور ٹرین میں ٹکرکے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔
ریلوے کے ترجمان قرۃ العین نے جمعہ کی شب یہ اطلاع دی
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ علاج کے دوران اس حادثے میں زخمی ہونے والے تین افراد کی ہلاکت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاکتوں میں متعدد بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ شاہ حسین ایکسپریس ٹرین جمعہ کے روز جنوبی بندرگاہی شہر کراچی سے لاہور کی طرف جارہی
تھی۔ اسی دوران مشرقی صوبہ پنجاب کے شیخوپورہ میں فاروق آباد اور بحالی والا کے درمیان ریلوے کراسنگ پر وین ٹرین کی زد میں آگئی۔۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ وین ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔ وہ جلدی میں ٹرین کو دیکھے بغیر ریلوے کراسنگ عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر سکھ یاتری تھے اور واقعہ کے وقت ننکانہ صاحب کی طرف لوٹ رہے تھے۔ پولیس افسر غازی صلاح الدین نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق شمال مغربی شہر پشاور کے رہائشی اور چار کنبوں سے ہے۔
ژنہوا،اظ