نئی دہلی، 25 اکتوبر :- بھارت اور امریکہ نے افغانستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اور فوری کارروائی کرنی چاہئے۔
ہندوستان کے دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے ساتھ یہاں میٹنگ کے بعد
وزیر خارجہ سشما سوراج نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ہم دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ دہشت گرد عناصر کی مدد کرنے والے ملک کی جوابدہی طے ہونی چاہئے ۔
ایشیا کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی اس وقت تک موثر نہیں ہوسکتی جب تک پاکستان دہشت گردی کے خلاف ٹھوس کارروائی نہیں کرتا ہے۔