نئی دہلی، 6 جون (یو این آئی) ہندوستان نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل ترجمان نوپور شرما کے بارے میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی وزارت خارجہ کے بیان کو ’بے تکا‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کے بارے میں پروپیگنڈہ کرنے کے بجائے اپنے یہاں اقلیتوں کی حفاظت، تحفظ اور بہتری پر توجہ دیں۔
نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے اس معاملے میں وزیر اعظم نواز شریف کے ٹویٹ اور پاکستانی وزارت خارجہ کے
بیان پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کی حالت دنیا میں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔
مسٹر باغچی نے کہا، ’’ہم نے پاکستان کے بیانات اور تبصرے دیکھے ہیں۔ اپنے یہاں اقلیتوں کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والے اس ملک کی کسی دوسری ملک میں اقلیتوں کے ساتھ ہورہے سلوک پر تبصرہ کرنے والے بے تکے پن کا کسی پر کوئی اثر نہپیں پڑںے والا۔ دنیا پاکستان کی طرف سے ہندوؤں، سکھوں، عیسائیوں اور احمدیوں سمیت اقلیتوں پر مسلسل ظلم و ستم کی گواہ ہے۔