اسلام آباد، 12 فروری (ایجنسی)پیسے کے سخت بحران سے دوچار پاکستان اپنے قریبی اتحادی سعودی عرب کے ساتھ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کےلئے پرعزم ہے، جن پرسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے دوران دستخط ہونے کی توقع ہے۔
ان معاہدوں میں گوادر بندرگاہ پر خطیر رقم سے ایک آئل
ریفائنری کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مسٹر ہارون شریف کے حوالے روزنامہ اخبار ڈان نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں کہا کہ " حکومتی سطح پر تین بڑے پروجیکٹوں کے لئے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جائیں گے اور ان کی مجموعی لاگت دوہرے ہندسے کے ارب ڈالر میں ہوگی۔