اقوام متحدہ، 22 ستمبر:-پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے سلامتی کونسل سے کشمیر معاملے کے لئے ایک خصوصی سفیر مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس کا پرامن طریقے سے جلد حل نکالے جانے کی اپیل بھی کی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے 72 ویں سیشن کو کل خطاب
کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاكان عباسی نے ہندوستان پر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا اور اس کی بین الاقوامی سطح کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا۔
مسٹر عباسی، جنہوں نے پہلی بار وزیر اعظم پاکستان کے طور پر جنرل اسمبلی کے اجلاس میں حصہ لیا، کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے عالمی برادری سے درخواست کی۔