اسلام آباد،26اگست(ایجنسی) وزیراعظم عمران خان ہاتھ سے نکلتی اپنی سیاسی زمین کو بچانے کےلئے پیر کو ملک سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم کے اطلاعات اور نشریات امور کے اسپیشل اسسٹنٹ فردوس عاشق ایوان نے کہا کہ وزیراعظم حال میں جموں و کشمیر کی صورت حال کے بارے میں ملک سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنے خطاب میں مسٹر خان جموں و کشمیر کےموجودہ حالات کے بارے میں خصوصی طورپر بات چیت کریں گے۔
واضح رہے کہ ہندوستان نے پانچ اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی ریاستی کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370کو ہٹا دیاتھا اور ریاست کو مرکزکے زیر انتظام دو ریاستوں میں تقسیم کردیاتھا۔اس کے ساتھ ہی کئی سیاسی لیڈرون سمیت علحیدگی پسند لیڈروں
کو بھی حراست میں لیالیا گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے مسٹر خان نے بین الاقوامی طبقوں کو ہندوستان کے ذریعہ کشمیر میں کی جارہی انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی کے سلسلے میں بین الاقوامی سطح پر جھوٹی تشہیر کرنے کی کوشش کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر خان نے ٹویٹ کرکے کہا تھا،’’ہم ہندوستان کی میڈیا کے دعوے سن رہے ہیں کہ افغانستان کے کچھ دہشت گرد جموں و کشمیر میں داخل ہوچکے ہیں جبکہ کچھ دیگر نے ہندوستان کے جنوبی علاقوں میں دراندازی کی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ یہ دعوے اندازے کی بنیاد پر کئے جارہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ہندوستان کشمیر میں مسلمانوں پر کئے جانے والے ظلم سے توجہ ہٹانے کےلئے اس ایجنڈے کا استعمال کررہا ہے۔