اقوام متحدہ، 22 ستمبر:- ہندوستان نے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے آج کہا کہ ایک ایسا ملک انسانی حقوق کی حفاظت کی تعلیم دے رہا ہے جو خود 'ٹیررستان' بن گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں پاکستان کے
وزیر اعظم شاہد خاکان عباسی نے ہندوستان پر الزام لگایا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جار ہی ہے۔
ہندوستان نے اس کے جواب میں کہا کہ پاکستان اپنی مختصر تاریخ کے دوران دہشت گردی کی علامت بن چکا ہے۔