the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اسلام آباد، 20 اپریل (یو این آئی) پاکستان کی نئی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے مقامی اخبار 'ڈان' نے بدھ کو یہ اطلاع دی محترمہ اورنگزیب نے وزیر اطلاعات کے طور پر حلف اٹھانے کے فوراً بعد یہ اعلان کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی بھی 'سیاہ' قانون نہیں بنایاجائے گا یا اس پر عمل نہیں کیاجائے گا جو لوگوں کے آزادی اظہار کے آئینی حق پر قدغن لگائے انہوں نے کہا، "پہلے سے ہی دباو کاسامنا کررہی میڈیا کی آواز پرپابندی لگانے کے لئے ایک کالا قانون (پی ایم ڈی اے کی شکل میں) لانے کی کوشش… میں آج اعلان کرتی ہوں کہ پی ایم ڈی اے اب تک جس شکل یا جس



طورپر کام کر رہاتھا، اسے تحلیل کیاجارہا ہے۔"
محترمہ اورنگزیب نے اپنی پریس کانفرنس سے عین قبل مطیع اللہ جان، حامد میر اور اسد طور سمیت تمام صحافیوں اور ان لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، جن کے پروگراموں کو سابقہ حکومت نے آف ایئرکردیاتھا۔ میڈیا اداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی ایک مشترکہ کارروائی سمیت میڈیا کو درپیش چیلنجز اور مسائل پر بات کرنے کے لیے میٹنگ کرے گی، تاکہ ایک درمیانی راستہ نکالا جاسکے، جو سب کے لئے عملی اور قابل قبول ہو۔
وزیر اطلاعات نے زور دے کر کہاکہ پہلے سے کام کرنے والی پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے علاوہ کوئی ریگولیٹری اتھارٹی قائم نہیں کی جائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.