اسلام آباد/28نومبر(ایجنسی) پاکستان کی ٹریفک پولیس نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار ٹرانسجینڈر (مخنث) کو ڈرائیور لائسنس فراہم کیا ہے. ڈان کی منگل کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے پیر کو لیلی علی کو اسلام آباد پولیس سربراہ کے خصوصی ہدایات کے تحت لائسنس فراہم کرایا، اسلام آباد پولیس سربراہ نے کہا کہ وہ ایک دہائی سے بنا کسی لائسنس کے گاڑی چلا رہی تھیں، ٹرانسجینڈر کا نام لیلی علی ہے، ڈرائیونگ لائسنس میں انکا نام محمد علی دیا گیا ہے.
لیلی نے ڈرائیونگ لائسنس ملنے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مخنث ہونے کی وجہ سے انہیں ڈرائیونگ لائسنس لینے کیلئے کافی مشقت کرنی پڑی۔
غور طلب ہے کہ
پاکستان میں تقریبا پانچ لاکھ سے زیادہ مخنث ہیں۔ پاکستانی پارلیمنٹ نے اس سال مئی میں ٹرانسجینڈر پرسن قانون بھی پاس کیا ہے جس سے مخنث کمیونٹی کو سکیورٹی فراہم کی جا سکے۔