واشنگٹن،6اکتوبر (رائٹر) پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ عاصف نے امریکی حکام کے ان دعووں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں دہشت گردی سے لڑنے کے اس کے عزم پر سوالیہ نشان لگائے گئے ہیں۔
مسٹر عاصف ان دنوں امریکہ کے دورہ پر ہیں
اور ان کے اس دورہ کے دوران امریکی حکام اور راکین پارلیمنٹ نے پاکستان کی اس بات پر تنقید کی ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی نہیں کررہا ہے۔
انہوں نے نامہ نگار وں سے کہاکہ آپ چاہتے ہیں کہ ہم ان کا پتہ لگائیں تو ہم اس کام کوکریں گے۔