اسلام آباد، 19 ستمبر (ایجنسی) پاکستان کے اسلام آباد ہائی کورٹ نے بدھ کو ایونیو فیلڈ معاملے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد صفدر کی سزا معطل کردی ۔
عدالت نے سزا کے خلاف دائر کی گئی نوازشریف اورمسٹر صفدرکی عرضی پر
سماعت کرتے ہوئے ان کے خلاف سزا پر روک لگانے کا حکم دیا ۔احتساب عدالت نے ایونیو فیلڈ کرپشن معاملے میں گزشتہ چھ جولائی کو شریف کو 10 سال، ان کی بیٹی مریم کو 7 سال کی سزا دی سنائی تھی۔
پاکستان کے اخبار ڈان کے مطابق، مسٹر شریف ، ان کی بیٹی اور داماد کو خانہ پری کے بعد بدھ کے روز ر جیل سےرہا کردیا جائے گا۔