نئی دہلی/10نومبر(ایجنسی) پاکستان اور چین ایک بار پھراور قریب آ گئے ہیں چین کی طرف سے پاکستان کو ہر ممکن مدد مہیا کرانےکے درمیان ہی دونوں ملکوں کے درمیان اب بس سرویس بھی شروع ہوگئی ہے، یہ بس سروس پاکستان کے لاہور سے چین کے کاشگر kashgar تک کے لیے ہے، بتادیں کہ ہندوستان نے اس پر کئی بار اعتراض
جتایا تھا، لیکن اس کی نظر اندازی کرتے ہوئے پاکستان اور چین نے کشمیر کے راستے بس سروس کی شروعات کردی ہے، یہ بس اپنے پہلے سفر پر 5 نومبر کی رات کو روانہ بھی ہوچکی ہے.
بتایا جارہا ہے کہ 60 ارب ڈالر چین -پاکستان اقتصادی کوریڈور ( سی پی ای سی) کے تحت روڈ کنیکٹوٹی قائم کرنے کے مقصد سے یہ بس سروس شروع کی گئی ہے.