: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان کے پاکستان کے خلاف لئے گئے سخت فیصلوں سے مایوس پاکستانی فوج نے جمعہ کی رات کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر گولی باری کی، جس کا ہندوستانی فوج نے سخت جواب دیا۔
فوجی ذرائع نے ہفتہ کی صبح بتایا کہ پاکستانی فوج نے 25 اور 26 اپریل کی درمیانی رات رات کو کو کشمیر میں لائن آف
کنٹرول کے ساتھ کئی چوکیوں سے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ باروں سے فائر نگ کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے دوران کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان کے پاکستان کے خلاف اٹھائے جار ہے اقدامات سے پاکستان گبھرایا ہوا ہے اور اس نے جمعرات کی رات بھی لائن آف کنٹرول پر گولی باری کی تھی۔