اسلام آباد، 15 جنوری (یو این آئی) پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق ان کے ڈاکٹر کی طرف سے جمع کرائے گئے طبی دستاویزات کی جانچ کے لیے محکمہ خصوصی صحت اور طبی تعلیم نے جمعہ کو ایک نو رکنی خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ہے۔
میڈیکل
بورڈ مسٹر شریف کے ڈاکٹرز کی جانب سے جمع کرائے گئے طبی دستاویزات کی جانچ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ اسپیشل ہیلتھ سکریٹری کو پیش کرے گا۔
بورڈ وفاقی کابینہ کی ہدایات پر تشکیل دیا گیا ہے اور اس کا اجلاس پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر محمد عارف نعیم نے طلب کیا ہے۔