نئی دہلی ، 29 اپریل (یو این آئی) ہندوستان نے پاکستان کے حمایت یافتہ متعد د سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعہ ہندوستانی فضائیہ کے لڑاکا طیارے کو مار گرائے جانے کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گمراہ کن اور بے بنیاد پروپیگنڈہ ہے اور کسی بھی ہندوستانی طیارہ کو نہیں مار گرایا گیا
ہے۔
اطلاعات و نشریات کی وزارت کے پریس انفار میشن بیور و ( پی آئی بی) نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ پاکستان کے حامی کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس یہ جھوٹادعویٰ کر رہے ہیں کہ پاکستان نے جموں و کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب ہندوستان کارافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔