the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی 12 جنوری (یو این آئی) شیوسینا نے اپنی سابقہ ہمنوا سیاسی پارٹی بی جے پی سے سوال کیا کہ کیا ملک میں برڈ فلو کی وباء پھیلنے کے پس پشت بھی کوئی پاکستانی, خالصتانی اور ماوء نواز تنظیموں کا ہاتھ ہے ؟ سینا کے ترجمان اخبار سامنا میں لکھے گئے اداریہ میں مھاراشٹرا کی حکمراں جماعت میں شامل شیوسینا نے بی جے پی قائدین کے زرعی بل کے خلاف کسانوں کے جاری احتجاج پر دئیے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ بی جے پی نے الزام لگایا تھا کہ پاکستانیوں ، خالصتانیوں ، چینیوں ، نکسلیوں اور ماؤنوازوں کی کسانوں کے احتجاج کو حمایت حاصل ہے اور پردے کے پیچھے یہ ہی



ملک دشمن طاقتیں ان کو اکسا رہی ہیں-
سینا نے بی جے پی سے سوال کیا کہ کیا ملک میں برڈ فلو پھیلنے میں بھی کوئی پاکستانی ، خالستانی یا نکسلی ہاتھ ہے؟
اداریہ میں مزید لکھا ہے کہ کسان نئے زرعی قانون کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران برڈ فلو پھیلنے کا نیا بحران سامنے آیا ہے نیز چند سرکاری عہدے داران کا کہنا ہے کہ کسانوں کے احتجاج کے پیچھے ملک دشمن طاقیں شامل ہیں۔
سینا نے بی جے پی سے یہ سوال کیا کہ اب تک اس کی پارٹی کے ترجمانوں نے یہ اعلان کیوں نہیں کیا کہ مرغیوں اور پرندوں کی پراسرار ہلاکتوں کے پس پشت بھی ، پاکستانی اور نکسلیوں کا ہاتھ ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.