ہیگ‘ 17جولائی (ایجنسی) بین الاقوامی عدالت نے پاکستان کی جیل میں بند ہندوستانی شہری کل بھوشن یادو کی پھانسی کی سزا پر آج روک لگاتے ہوئے پاکستان کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے اور اس کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔
عدالت نے مسٹر یادو کے معاملے میں میرٹ کی
بنیاد پر ہندوستان کے حق میں فیصلہ سنایا۔
عدالت نے کہا کہ پاکستان نے مسٹر یادو کو وکیل کی سہولت فراہم نہیں کراکر دفعہ 36(1) کی خلاف ورزی کی ہے اور پھانسی کی سزا پر اس وقت تک روک لگی رہنی چاہئے جب تک کہ پاکستان اپنے فیصلے پر نظر ثانی اور اس کا موثر جائز نہیں لے لیتا۔