سری نگر ، 29 اپریل (یو این آئی) پہلگام میں 22 اپریل کو پیش آئے دہشت گردانہ حملے کے بعد شمالی کشمیر میں سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں، خصوصاً سری نگر ۔ اوڑی شاہراہ پر سکیورٹی فورسز نے جگہ جگہ ناکے لگا کر راہگیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ذرائع کے مطابق، منگل کی صبح سے ہی شمالی کشمیر کے کئی حساس مقامات پر فورسز کی اضافی نفری
تعینات کی گئی جو راہگیروں اور گاڑیوں کو روک کر ان کی باریک بینی سے تلاشی لے رہے ہیں۔
سری نگر سے اوڑی کی طرف جانے والی شاہراہ پر درجنوں مقامات پر نا کے قائم کیے گئے ہیں، جہاں ہر گزرنے والی گاڑی کو روکا جا رہا ہے ، ڈرائیور اور مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کیے جا رہے ہیں، اور سامان کی مکمل تلاشی لی جارہی ہے۔ موٹر سائیکل سواروں اور پیدل راہگیروں کو بھی سکیورٹی چیکنگ سے گزرنا پڑ رہا ہے۔