نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کے بعد دار الحکومت دہلی اور سری نگر میں کئی اعلیٰ سطحی میٹنگوں میں صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کو یہاں سیکورٹی مشیر اجیت ڈوال، آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی،
فضائیہ کے سر براہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ اور بحریہ کے سر براہ ایڈ مرل دنیش تر پاٹھی اور دیگر سینئر حکام کے ساتھ بھی اہم میٹنگ کی۔
ذرائع کے مطابق دو گھنٹے سے زائد تک. جاری رہنے والی میٹنگ میں جموں و کشمیر کی صور تحال کا جائزہ لیا گیا اور دہشت گردانہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔