: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر ، 26 اپریل (یو این آئی) جنوبی کشمیر میں ہفتہ کے روز تین دہشت گردوں کے رہائشی مکانات کو مسمار کر دیا گیا ہے ، جن پر حالیہ پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائیاں حکام کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں کی گئیں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ ضلع کے مرن علاقے میں لشکر طیبہ کے دہشت گرد احسان الحق شیخ کا مکان گزشتہ رات کو منہدم کر
دیا گیا۔ احسان الحق شیخ پر پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ اسی دوران، کو لگام کے متلہامہ علاقے میں دہشت گرد ذاکر احمد گنائی کا مکان دھما کہ خیز مواد سے تباہ کیا گیا۔ ذاکر گنائی کو 2023 سے سرگرم دہشت گردوں میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کا بھی پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ شوپیان کے چھوٹی پورہ علاقے میں بھی لشکر طیبہ کے دہشت گرد شاہد احمد کا گھر تباہ کیا گیا۔