the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی۔ ہندوستان میں کافی جدوجہد کے بعد ریلیز ہوئی متنازعہ فلم 'پدماوت' پر اب ملیشیا میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ملائیشیا کے سنیما گھروں میں اب اسے نہیں دکھایا جائے گا۔ یہاں کے نیشنل فلم سینسر شپ بورڈ (ایل پی ایف) نے فلم 'پدماوت' کی ریلیز پر روک لگا دی ہے۔

ویب سائٹ ورائٹی ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایل پی ایف کے صدر محمد جامبیری عبدالعزیز نے کہا کہ فلم کی کہانی اپنے آپ میں تشویش کا ایک بڑا موضوع ہے کیونکہ 'ملائیشیا ایک مسلم اکثریتی ملک ہے۔عزيز نے کہا، "فلم کی کہانی اسلام



کی حساسيت کو چھوتی ہے، یہ اپنے آپ میں ملیشیا جیسے مسلم اکثریتی ملک ميں ایک بڑی تشويش کی بات ہے۔"

سولہ ویں صدی کے شاعر ملک محمد جائسی کی تخلیق پدماوت پر مبنی اس فلم کی ملک میں راجپوت تنظیم راجپوت کرنی سینا نے تاریخی حقائق سے کھلواڑ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے زبردست مخالفت کی تھی۔ کرنی سینا کے اعتراض کے بعد  یہ فلم تنازعات میں گھر گئی تھی ۔حالانکہ فلم سازوں نے اس دعوی کی بار بار تردید کی تھی کہ فلم میں تاریخی حقائق کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ کافی جدو جہد کے بعد فلم 25 جنوری کو ریلیز ہو پائی تھی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.