لکھنؤ/24جنوری(ایجنسی) اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں متنازع فلم '' پدماوت '' کی ریلیز کی مخالفت کا سلسلہ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق شدت پسند تنظیم کرنی سینا کے کارکنوں نے لکھنؤ کے گومتی نگر کے ویوو مال میں دوران احتجاج خود کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔ لکھنؤ پولیس کا کہنا ہے کہ '' فلم کی مخالفت میں توڑ پھوڑ کرنے والے 12 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے''۔
text-align:="" start;"="">غور طلب ہے کہ فلم کی مخالفت گذشتہ ایک ماہ سے ہو رہی ہے ،اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے وکیل منوہر لال شرما نے عدالت میں عرضی داخل کرتے ہوئے فلم کے کچھ مناظر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر شرما نے معاملے پر فوری سماعت کا مطالبہ کیا تھا جسے سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا۔ واضح رہے فلم پدماوت کو یکم جنوری کو ریلیز کیا جانا تھا، لیکن متعدد ریاستوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے مخالفت کے باعث اس کی ریلیز ملتوی ہوگئی۔