لکھنؤ:08ستمبر(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا 10ستمبر سے اترپردیش میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گی ریاست کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا 10ستمبر کو دو روزہ دورے پر لکھنؤ پہنچیں گی اپنے دو روزہ دورے کے دوران وہ پارٹی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کریں گی اورریاست میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ضمن میں پارٹی کی تیاریوں کے سلسلے میں
تبادلہ خیال کریں گی۔
پارٹی کے ریاستی صدر اجئے کمارللو نے بدھ کو پارٹی دفتر میں منعقد پریس کانفریس میں یہ جانکاری دیتے ہوئے دعوی کیا کہ ریاست کو نفرت اور بدحالی کے دلدل سے نکالنے کے لئے کانگریس پوری طرح سے تیار ہے۔ پارٹی مہم کے ذریعہ سبھی 403اسمبلی حلقوں میں 24ہزار کارکنوں کی 'وجئے سینا'بی جے پی حکومت کی کارگزاریوں کا عوام کے سامنے پردہ فاش کرنے کو تیار ہے۔