نئی دہلی/19جولائی(ایجنسی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ایئر سیل-میکسس معاہدہ معاملے میں اپنے اضافی چارج شیٹ میں سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کو ملزم بنایا ہے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">سی بی آئی نےراجدھانی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت میں جمعرات کو ایک اضافی چارج شیٹ دائر کی، جس میں مسٹر چدمبرم اور ان کے بیٹے كارتی چدمبرم سمیت 18 ملزمان کے نام شامل ہیں۔ جونیئر چدمبرم اس معاملےمیں پہلے سے ملزم ہیں۔