نئی دہلی، 7 مارچ (ایجنسی) کانگریس کے سینئرلیڈر پی چدمبرم نے رافیل سودے سے جڑے چوری ہوئے دستاویزوں کو چھاپنے کو جرم بتانے والی حکومت کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اشاعت کرنا آئینی حق کے دائرے میں آتا ہے اس لئے ان کو سامنے لانے سے روکا نہیں جاسکتا ہے۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال کے سپریم کورٹ میں رافیل دستاویزوں کے وزارت دفاع سے چوری ہونے اور ان کی اشاعت یا ان پر مبنی کئی مضامین شائع کرنا خفیہ قانون کے تحت جرم بتانے والے کے ایک دن بعد سابق مرکزی وزیر نے جمعرات کو کہا کہ وزارت دفاع سےچوری ہوئے دستاویزوں کو بہت زیادہ خفیہ بتاکر ان کی اشاعت روکا نہیں جاسکتا ہے۔ مسٹر چدمبرم نے کہا کہ رافیل سے جڑے دستاویز غائب ہیں اور ان کو اشاعت کرکے سامنے لانے کی وہ پوری طرح حمایت کرتے ہیں۔