ناسک،24 اپریل (یواین آئی) ہندوستانی ریلوے کی پہلی ’آکسیجن ایکسپریس‘ ٹرین ہفتے کو لیکویڈ میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) سے بھرے چار ٹینکروں کے ساتھ اپنی آخری منزل ناسک اسٹیکشن پرپہنچ گئی۔
آکسیجن ایکسپریس جمعرات کی رات کو وشاکھاپٹنم سے روانہ ہوئی اور ہفتے کو ناسک روڈ ریلوے
اسٹیشن پر پہنچ گئی۔ مہاراشٹر میں کورونا مریضوں کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے،خاص طورپر ممبئی،پنے ،ناگپور اور اورنگ آباد میں زیادہ پریشانی ہے۔
آکسیجن ایکسپریس سب سے پہلے ناگپور میں رکی اور وہاں تین ٹینکر اتارے گئے اور آج ناسک میں دو اور احمد نگر ضلع کےلئے دو دو ٹینکر اتارے گئے۔