دہلی، 10 اگسٹ (ذرائع) ریاستوں کو او بی سی ریزرویشن کی فہرست تیار کرنے کا حق دینے والا بل لوک سبھا میں منگل کو پاس ہوگیا-
او بی سی ریزرویشن سے جڑے بل کو لوک سبھا میں بحث کے بعد ہری جھنڈی دی گئی- اس دوران اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے حکومت پر خوب تنقید
کی-
انہوں نے الزام لگایا کہ او بی سی ریزرویشن بل کو مودی حکومت شہ بانو کی طرز پر لائی ہے-
مسلمانوں کو ریزرویشن نہیں صرف کھجور ملے گا-
بحث کے دوران انہوں نے پوچھا کہ او بی سی کی درجہ بندی کس قسم سے کیا جائے گا؟ اویسی نے ریزرویشن کی 50 فیصدی کی حد کو ہٹانے کی حکومت سے مانگ کی-