حیدرآباد/11اپریل(ایجنسی) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم ) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے چہارشنبہ کو کہا کہ کیا وزیراعظم نریندر مودی کسانوں کی خودکشی کے مسئلہ اور اپنے جھوٹے وعدوں کےلیے بھوک ہڑتال کریں گے- اویسی نے کہا، " اگر نریندرمودی پارلیمنٹ کے پورے سیشن کے بیکار چلے جانے کی وجہ سے بھوک ہڑتال کرنا چاہتے ہیں تو میں پی
ایم مودی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب پیچھلے سال میں ہزاروں کسانوں نے خودکشی کی تب انکا احساس کہاں چلے گیا تھا، انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا میں بھی کسانوں نے خودکشی کی ہے.
حیدرآباد سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ نے سوال کیا، '' کیا وزیر اعظم ان کسانوں کے لئے بھوک ہڑتال رکھیں گے؟ کیا وہ اتر پردیش میں دلتوں پر ہو رہے ظلم کے خلاف بھوک ہڑتال رکھیں گے؟