نئی دہلی 4 فروری (یو این آئی ) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے حکومت سے نفرت ختم کرنے اور محبت قائم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے زیڈ زمرہ کی سیکورٹی لینے سے انکار کر دیا ہے۔
جمعہ کو لوک سبھا میں ان پر ہوئے حملے کا ذکر کرتے
ہوئے مسٹر اویسی نے کہا کہ دائیں بازو کی انتہا پسندی سے ملک اور سماج کو نقصان پہنچے گا، اس لیے اسے حکومت کو روکنے کے لیے سخت قدم اٹھانا چاہیے۔
انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کون لوگ ہیں جو بابا صاحب امبیڈکر کے آئین پر بھروسہ کرنے کے بجائے گولیوں پر بھروسہ کرتے ہیں۔