حیدرآباد۔ 6جون(یواین آئی) بیرسٹر اسدالدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد و صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے محسن انسانیت حضوراکرم ؐ کی شان میں گستاخی کرنے والی بی جے پی
کی معطل قومی ترجمان نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے پارٹی ہیڈکوارٹرس دارالسلام میں پیر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر نکتہ چینی کی۔