ممبئ 3 جنوری (یو این آئی ) مجلس اتحادالمسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی پر ہوئے حملے کی مکمل تفشیش کی جائے- ایسا مطالبہ آج یہاں نیشنلسٹ کانگریس نے کیا ہے -
پارٹی کے ترجمان و مہاراشٹرا کے کابینی وزہر نواب نے اویسی پر ہوئے حملے کی سخت لفظوں میں مزمت کی اور کہا کہ ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی پر حملہ نہایت سنگین
معاملہ ہے۔
نیز اتر پردیش حکومت کو اس سلسلے میں سخت اقدامات کرنے چاہئیں-
نواب ملک نے کہا کہ اتر پردیش میں انتخابی مہم کے لیے آنے والے تمام لیڈروں کے تحفظ کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔
اس لئے فوری طور پر اترپردیش کے ڈی جی پی کو ریاست میں آنے والے تمام اسٹارپرچارکوں کو خاطر خواہ تحفظ فراہم کرنے کا حکم دینا چاہئے۔