نئی دہلی/23جون(ایجنسی) امن کا راستہ ایک بار پھر سے تشدد پر بھاری پڑا، اوڈیشا میں بڑی تعداد میں نکلسیوں نے ہتھیار ڈال کر مرکزی دھارے میں شامل ہونے کا فیصلہ لیا ہے، ریاست کے مالکانگیری ضلع میں 100 سے زیادہ نکلسیوں نے اپنی بندوق چھوڑنے کا فیصلہ لیا، لیکن انہوں نے ایک ایسا کام کیا، جس سے ہر کوئی انکی تعریف کررہا ہے، ان سبھی
نوجوانوں نے اب پڑھائی کرنے کا فیصلہ لیا ہے.
خودسپردگی کرنے والے نکلسیوں نے اب ڈگری کورس میں ایڈمیشن لینے جارہے ہیں، اندراگاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے ڈگری کورس میں ایڈیمیشن لینے کے لیے ان لوگوںن ے انٹرنس امتحان میں حصہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اب ہم سماج کا حصہ بننے جارہے ہیں، اس لیے ہم نے اسکی شروعات یہاں سے کی ہے.