حیدرآباد، 22/ ستمبر (یواین آئی)شہر حیدرآباد کے گاندھی اسپتال کے آوٹ سورسنگ اسٹاف اور کنٹریکٹ ملازمین نے خدمات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر احتجاج کیا۔
ان احتجاجیوں نے الزام لگایا کہ تنخواہوں میں اضافہ
کی حکومت نے یقین دہانی کروائی تھی تاہم تین ماہ گذرجانے کے باوجود تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیاگیا۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کورونا اسپیشل الاونس فوری جاری کیا جائے۔