نئی دہلی، 04 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے آج دہلی فسادات 2020میں اشتعال انگیز تقریر کرنے والے بی جے پی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کرنے والی عرضیوں کو ہائی کورٹ بھیج دیا اور اس پر جمعہ کے روز سماعت کرنے کی ہدایت دی۔
دہلی ہائی کورٹ نے اشتعال انگیز تقریر کرنے والے بی جے پی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے معاملے کو 13 اپریل تک ملتوی کر دیا تھا ، لیکن عدالت عظمیٰ کی آج کی ہدایت کے بعد شنوائی
اب جمعہ کو ہوگی ۔
چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے جسٹس بی آر گوئي اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ نے دہلی فسادات کا شکار عرضی گزاروں کے وکیل کولن گونجالوس کو کہا کہ کچھ سیاسی لیڈروں کے نام دہلی ہائی کورٹ کوبتائے گئے تاکہ وہ (ہائی کورٹ) امن کی بحالی کے امکانات ڈھونڈنے پر غور کرے ۔
اس دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا کی شکایت پر عدالت کے خلاف تبصرہ کرنے کے سلسلے میں ایک درخواست گزار ہرش مندر سے کہا گیاکہ وہ جمعہ تک جواب داخل کرے۔